Live Updates

فنڈز کی کمی، نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے

آئندہ مالی سال میں ملنے والے فنڈز سے تھانوں کو مکمل فعال کر دیا جائیگا‘حکام

جمعہ 13 جون 2025 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے نئے پولیس اسٹیشنز تاحال فنڈز کی کمی کے باعث فعال نہیں ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں نئے تھانوں کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا تاہم ان تھانوں کو مکمل طور پر فعال کرنے میں شدید مالی رکاوٹیں سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رواں مالی سال میں تھانوں کو لاہورپولیس کے حوالے کیے جانا ہے،فرنیچرو دیگر اخراجات کے لئے لاہور پولیس نے آئی جی آفس سے 16 کروڑ روپے کا بجٹ مانگاتھا۔آئی جی آفس کی جانب سے تھانوں کے لیے 90فیصد بجٹ پرکٹ لگادیاگیا، کٹ لگانے کے بعد لاہور پولیس کو 16 تھانوں کے فرنیچر کے لئے 16 لاکھ کے فنڈز دیئے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث سمن آباد ، ملت پارک ، نواں کوٹ تھانوں کوفعال نہ کیاجاسکا،شیراکوٹ سمیت 16تھانوں کی بلڈنگز مکمل ہونے کے باوجود تھانوں کو فعال نہ کیا جا سکا،آئندہ مالی سال میں ملنے والے فنڈز سے تھانوں کو مکمل فعال کر دیا جائیگا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات