Live Updates

سنگاپور،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد تک اضافہ

جمعہ 13 جون 2025 14:15

سنگاپورسٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ایران پر اسرائیلی حملے کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں 10 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل 76 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی 75 ڈالر فی بیرل میں فروخت کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملہ کیا ہے، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئی ہیں، بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات