نیپال میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق، 9 زخمی

جمعہ 13 جون 2025 16:56

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) نیپال میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سےضلع کائلا لی میں ایک بچہ اور ضلع مکوانپورمیں ایک شخص ہلاک ہو گیا اور ضلع کھوٹانگ میں دو بچے اور ایک بزرگ خاتون زخمی ہوئیں، جبکہ ضلع سندھولی میں ایک خاتون اور اس کا بچہ کھیت میں کام کرتے ہوئے بجلی کا شکار ہو کر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

دیگر چار افراد مختلف اضلاع میں بجلی گرنے کے الگ الگ واقعات میں زخمی ہوئے۔اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گرج چمک کے دوران گھروں کے اندر رہیں تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے