اے سی پسرور کا ہسپتال و شہر کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 13 جون 2025 16:57

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستارنے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال (ٹی ایچ کیو) پسرور کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور موجود عملے کی حاضری کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے کام کو سراہا ۔ بعدازاں اے سی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور موقع پر صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے پسرور صاف ستھرا پنجاب ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایات جاری کیں کہ صفائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :