مانسہرہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کاجوڈیشل مجسٹریٹI کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کادورہ

جمعہ 13 جون 2025 17:03

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ سعدیہ ارشدنے جوڈیشل مجسٹریٹ-Iجوڈیشل مجسٹریٹIنورالحق کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ کا دورہ کیا۔ انہوں نےجیل میں دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا اور جیل کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا، قیدیوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

انہوں نے معمولی مقدمے میں بند ایک حوالاتی کو رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ قیدیوں کی جانب سے جیل انتظامیہ کے خلاف کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ جج صاحبان نے حال ہی میں قائم کئے گئےمنشیات بحالی سنٹر کا بھی دورہ کیا اور جیل انتظامیہ کی طرف سے قیدیوں کی اصلاح کے لئے جیل انتظامیہ کے عملی اقدامات کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :