ڈیرہ اسماعیل خان ،گرڈ روڈ پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون ، متعدد غیر قانونی ڈھانچے مسمار

جمعہ 13 جون 2025 17:03

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) گرڈ روڈ پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون ، متعدد غیر قانونی ڈھانچے مسمار کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ سید محمد ارسلان کی زیر نگرانی گرڈ روڈ پر تجاوزات کیخلاف کریک ڈائون کیا گیا،اس دوران محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ،ہائی وے، ٹی ایم اے، ریونیو اسٹاف اور مقامی پولیس بھی موجود تھے اور مشترکہ تعاون سے کاروائی عمل میں لائی گئی تاکہ شہر میں بڑھتی ہوئی غیر قانونی تجاوزات کو ختم کیا جا سکے اور ٹریفک کی روانی میں بہتری لائی جا سکے۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران سڑک کنارے قائم مختلف غیر قانونی ڈھانچے جن میں بل بورڈز، شیڈز، ریمپس، ریلنگز اور تندور شامل تھے، ہٹا دیے گئے۔ یہ تجاوزات نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بن رہے تھے بلکہ پبلک کی نقل و حرکت میں بھی مشکلات پیدا کر رہے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ گرڈ روڈ پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور عوام کی سہولت و تحفظ کو یقینی بنانا ہے، خصوصا اس تناظر میں کہ گرڈ روڈ متعدد رہائشی علاقوں اور تعلیمی اداروں کو آپس میں جوڑتا ہے۔ اس سڑک پر اسکول کے اوقات کے دوران ٹریفک جام معمول بن چکا تھا، تاہم تجاوزات کے خاتمے سے اب اس مسئلے میں خاطر خواہ کمی آئے گی ۔\378

متعلقہ عنوان :