زرمبادلہ ذخائر 38 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، سٹیٹ بینک

جمعہ 13 جون 2025 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) اسٹیٹ بینک کی مسلسل ڈالر خریداری کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 27 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے نمایاں اضافے سے ملک کے ڈالر ذخائر کا مجموعی مالی حجم 16 ارب 88 کروڑ ڈالر ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھ کر 11 ارب 68 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

(جاری ہے)

بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 11 کروڑ ڈالر اضافے سے پانچ ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں دو ارب 88 کروڑ ڈالر کااضافہ ہوا۔ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 70 دن کی درآمدات کے برابرہیں۔ ترسیلات زر اور برآمدات بڑھنے، آئی ایم ایف اور دیگر انفلوز سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا۔ زرمبادلہ ذخائر بڑھنے سے ادائیگیوں کا توازن بہتر اور روپے کی قدر مستحکم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :