بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی ایران کی نطنز جوہری تنصیب کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق

جمعہ 13 جون 2025 18:00

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی ایران کی نطنز جوہری تنصیب کو نشانہ ..
ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)عالمی جوہری ادارے نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں، نطنزجوہری تنصیب پراسرائیلی حملے سے معلق ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

آئی اے ای اے نے تصدیق کی کہ نطنز سائٹ پر تابکاری کی سطح میں کسی قسم کے اضافے کا مشاہدہ نہیں کیا گیا اور حملے میں ایٹمی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔