ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کی سربراہی میں کھلی کچہری،شہریوں کی شکایات حل کرنے کے احکامات

جمعہ 13 جون 2025 18:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ایس ایس پی آپریشنزراولپنڈی کاشف ذوالفقار نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔انہوں نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نے کہاکہ مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،تھانوں میں شہریوں کے لئے بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :