Live Updates

اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللّٰہ خان کی قیادت میں اپوزیشن اراکین اسمبلی کا بجٹ اجلاس کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس

جمعہ 13 جون 2025 18:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللّٰہ خان کی قیادت میں اپوزیشن اراکین اسمبلی نے صوبائی بجٹ اجلاس کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حزب اختلاف کے مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین صوبائی اسمبلی نے شرکت کی. اجلاس میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر منصوبہ بندی پر زور دیا گیا تاکہ عوامی مفادات کا بھرپور تحفظ یقینی بنایا جا سکے.

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات