گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع

کئی علاقوں میں ترسیلی نظام بھی اوور لوڈ ہو نے لگا ،گھنٹوںسے بجلی سے محروم شہریوں کافیروز روڈ ،ماڈل ٹائون میں احتجاج

جمعہ 13 جون 2025 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی، کئی علاقوں میں ترسیلی نظام بھی اوور لوڈ ہو نے لگا ،کئی گھنٹوںسے بجلی سے محروم شہریوں نے فیروز روڈ اور ماڈل ٹائون سمیت مختلف مقامات پر شدید احتجاج کیا جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھاکہ پانچ گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی لیسکو کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے سڑکوں کو بلاک کرنے پر مجبور ہوئے ۔مظاہرین نے فیروز پور روڈ اور ماڈل ٹائون عدالت کے سامنے شاہراہ پر احتجاج کیا جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ٹائون شپ ڈویژن کے مختلف علاقوںٹائون شپ،بہار کالونی،کوٹ لکھپت،ماڈل ٹائون آر بلاک،ایس بلاک میں بھی بجلی بند رہی ۔لیاقت آباد بازار،دلکشاہ کالونی،عمر کالونی سمیت ملحقہ علاقوں میں پانچ گھنٹوں سے بجلی بند رہی ۔بہار کالونی سب ڈویژن کا عملہ دفتر کھلا چھوڑ کر غائب ہوگیا۔احتجاج کے بعد لیسکو عملہ بجلی بحالی کے لئے پہنچ گیا۔