Live Updates

ٹریفک اصلاحات کے لیے کئی اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

سندھ بجٹ ،پولیس کے لیے صحت کی سہولتوں میںاورپولیس شہداء پیکیج میں اضافہ

جمعہ 13 جون 2025 18:34

ٹریفک اصلاحات کے لیے کئی اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک اصلاحات کے لیے کئی اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں، پولیس میں 25 ہزار سے زیادہ بھرتیاں کی گئیں، پولیس کے لیے صحت کی سہولتوں میں اضافہ کیا گیا، پولیس شہداء پیکیج میں اضافہ کیا گیا، پولیس اسٹیشن کی سطح پر فنڈز فراہم کیے گئے ہیں، ایس ایچ اوز کو مالیاتی اختیارات دیے گئے، آئی ٹی سینوجوانوں کو تربیت دے کر روزگار کے قابل بنایا جا رہا ہے، آئندہ سال 35 ہزار طلبہ کو تربیت دینے کا پروگرام ہے، نئے سال میں تعلیم کے لیے بجٹ میں اضافہ کیا گیا، سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، یونیسیف کی مدد سے ہزاروں اسکولوں کی مرمت کی گئی، نئے منصوبوں کے لیے 20 فیصد بجٹ رکھا گیا ہے، سیلاب زدگان کی بحالی، توانائی، پائیدار ترقیاتی اہداف کو ترجیح دی ہے، صحت کی سہولتوں کو جدید بنانا ہے تاکہ سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے، صاف پانی اور نکاسی آب کی فراہمی کی جائے گی تاکہ عوامی صحت بہتر ہو۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات