مظفرگڑھ ،تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کی جائے،شفافیت اور معیار یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 13 جون 2025 18:35

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قراۃالعین میمن کی زیر صدارت ضلعی و مرکزی انجمن تاجران کے وفد کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر نے شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے، ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا اور تجاوزات سے پاک رکھنا ضلعی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ محکمے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے انجمن تاجران سے اپیل کی کہ وہ بھی ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔ضلعی و مرکزی انجمن تاجران کے نمائندوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بہترین صفائی انتظامات اور تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی پر ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن کا شکریہ ادا کیا اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

قبل از ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قراۃالعین میمن کی زیر صدارت جوائنٹ اتھارٹی ڈویلپمنٹ اسکیمز 2024-25 کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع کونسل کی سطح پر جاری اور مجوزہ ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن نے ہدایت کی کہ تمام اسکیموں کی بروقت تکمیل، شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم ،حفیظ ، چیف آفیسر ضلع کونسل، متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قراۃالعین میمن نے محرم الحرام کے آمد پر انتظامات کے سلسلے میں شیعہ علماء کونسل کے عہدے داران اور لائسنسداران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں میں ایس پی پولیس محمد اصغر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ ،اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجرا بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام میں ضلع بھر میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا۔ علماء کرام نے بھی ضلع میں مثالی امن و امان قائم رکھنے کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔\378