قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ سے رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے کی استعمال شدہ ڈریپس چوری کرنے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعہ 13 جون 2025 22:02

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ سے رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے کے استعمال شدہ ڈریپس چوری کرنے والا گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، استعمال شدہ ڈریپس چوری کرنے والے گروہ میں ہسپتال اہلکاروں کے ساتھ ساتھ مقامی کباڑیہ بھی ملا ہواہے، ہاسپٹل ڈائریکٹر نے فوری طور پر اعلی سطحی 4رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی واقعات کے مطابق گذشتہ رات قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے اہلکار یسپتال میں استعمال شدہ ڈریپس ہسپتال کی دیوار سے باہر کی طرف پھینک رہے تھے جس کو باہر کھڑے پرکچھ افراد ڈاٹسن نمبری نامعلوم میں غیر قانونی طریقے سے لوڈ کرکے کباڑ میں فروخت کر رہے تھے جس پر ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکار کو شک ہوا اور اس نے فوری طور پر ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر ادریس کو اطلاع دے سیکیورٹی اہلکار کا ارادہ جانچنے کے بعد باہر کھڑی ڈاٹسن کو بھاگا کر لے جایا گیا لیکن ہسپتال کے ڈی ایم ایس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے گاڑی کا تعاقب کیا اور گاڑی مذکورہ کو قاضی میڈیکل کمپلیکس کے قریبی علاقے میں چوروں سمیت قابو کرلی گئی قاضی میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان میاں کستیر کاکاخیل کے مطابق کہ قاضی میڈیکل کمپلیکس کے ہاسپٹل ڈائریکٹر کامران حکیم خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایم ایس ڈاکٹر ادریس کی سربراہی میں 4رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں ہسپتال کے منیجر، ایڈمن اور سیکیورٹی انچارج شامل ہیں کو بلاخوف تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور یہی کمیٹی جلد از جلد تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں گی جبکہ ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران حکیم خان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے استعمال شدہ ڈریپس کی چوری میں ملوث ایلکاروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی واضح رہے کہ واقعے میں ملوث ہسپتال اہلکاروں اور ان کے دیگر رفقا کے نام صفیہ راز میں رکھے جا رہے ہیں ،ہسپتال سے استعمال شدہ ڈریپس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :