رحیم یارخان ،ضلع امن و امان کے حوالے سے منفرد مقام رکھتا ہے، ڈی پی او

جمعہ 13 جون 2025 22:18

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ محرم الحرام پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے جائیں، امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھتے ہوئے پروگرامز کے پر امن انعقاد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ضلعی امن کے ہر ہر فرد کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا متبرک ایام میں کسی بھی قانون شکن سے رعایت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہل تشیع عہدیداران، منتظمین، لائسنسداران و ذمہ داران سے ہونے والی میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پہلی میٹنگ میں سید زوار حسین، سید زاہد حسین، محمد علی، جاوید اقبال کلاچی، اشرف علی شاہ، سید مظہرالحق نقوی، فرحان حیدر کھرل، عطا حسین، سید علمدار حسین نقوی، عبدالرزاق نقوی، سید آصف نقوی، نذر حسین پنوار، زوار حسین قریشی، سید تنویر عباس، اظہر حسین، غضنفر عباس لاڑ، ریاض حسین مومن، علی عمران اور ساجد حسین، دوسری میٹنگ میں بابر زمان، سید جاوید محسن نقوی، شیخ قربان علی، سید غلام یسین شاہ بخاری، سلیمان عابدی، ڈاکٹر جام ظہیر عباس، چوہدری ریاض الحسن، عطا حسین، سید جواد حسین نقوی، محمد علی گوھر، وسیم عباس، ارشاد خان، اختر علی، سید جاوید حسین، علامہ علی رضا جعفری، سید علی رضا، سید سجاد حسین نقوی، عاشق حسین زرگر، سید ریاض حسین شاہ، جام ماجد، عامر سجاد سومرو، مرتضی حیدر، اختر حسین، جام سجاد، عاشق حسین اور ساجد حسین نے شرکت کی، ڈی پی او عرفان علی سموں سے شرکاء میٹنگ نے مسائل بیان کیے جس پر انہوں نے کہا کہ تمام مسائل قانون و ضوابط کے مطابق حل کر لیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ سابقہ روایات اور موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع بھر میں محرم الحرام کے سلسلہ میں سخت سکیورٹی انتظامات عمل میں لائے جائیں گے امن و امان کے تسلسل کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا اور کسی کو بھی شرپسندی اور قانون شکنی کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی اس سلسلہ میں آپ سب سمیت تمام پرامن شہریوں کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا، پولیس اپنے فرائض پیشہ ورانہ مہارت اور بھر پور قوت سے ادا کرے گی اور اس سلسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

\378