چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوکا دورہ لیاقت بازارسب ڈویژن

جمعہ 13 جون 2025 22:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئریوسف شاہ خان نے جمعہ کے روز کوئٹہ میں کیسکولیاقت بازار سب ڈویژن کے دفترکادورہ کیا۔دورے کے موقع پرچیف انجینئر آپریشن شوکت علی جوگیزئی، چیف انجینئر( کسٹمر سروسز) مرزااعزازبیگ، کیسکوسینٹرل سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر شاہد رئیسانی، ایگزیکٹو انجینئرسٹی ڈویژن ،سب ڈویژنل آفیسر، ریونیوآفیسراور دیگرمتعلقہ افسران بھی موجودتھے۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو کوبجلی نادہندگان سے بلوںکی وصولی ، بجلی چوروںکے خلاف کارروائی ،میٹرسیکورنگ و اسپیشل کامبنگ اورصارفین کو نئے کنکشن کی فراہمی سے متعلق سپرنٹنڈنگ انجینئرنے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئریوسف شاہ خان نے کہاکہ تمام افسران وملازمین دستیاب وسائل کے ساتھ ہمہ یک جہتی پالیسی بناکر بلوںکی ریکوری اور بجلی چوری روکنے کیلئے سخت محنت سے کام کریں۔

انہوںنے کہاکہ نادہندگان اور بجلی چوروںکے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس ضمن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے ، انجینئر یوسف شاہ خان نے کہاکہ فیلڈآپریشن افسران وملازمین بجلی کے میٹروں کی چیکنگ ،سیکورنگ و تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کو نئے کنکشنز کے حصول کو بھی آسان بنائیں۔

انہوںنے مزیدکہاکہ میٹرریڈرز اپنے متعلقہ علاقوںمیں بجلی چوروںکی نشاندہی اور بلنگ کے عمل کو بروقت مکمل کریں،انہوںنے کہاکہ اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے تمام ملازمین کی حوصلہ افزائی کیاجائے گا اسکے علاوہ خراب کارکردگی کرنے والوںکے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔قبل ازیں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکونے لیاقت بازارسب ڈویژن کے مختلف سیکشن کا بھی معائنہ کیا اوردفتری ریکارڈبھی چیک کئے۔

متعلقہ عنوان :