بجلی بندرہنے کی اطلاع

جمعہ 13 جون 2025 22:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنزپر ضروری مرمتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں15جون (بروزاتوار)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11Kvاولڈسمنگلی، پی ٹی وی، ملک پلانٹ، جناح روڈ، سورج گنج بازار، عالم خان، ایم ای ایس، کیسکو، مارک فیکٹری، ایف سی ہسپتال، کسٹم، مالک اور پی اے ایف، بروری روڈ، انٹرکنیکٹر نواںکلی، کینٹ، اسٹیڈیم، کوئٹہ کمرشل، جی اوآرکالونی،جناح ٹائون، دیبہ فیڈروں سے صبح7بجے سے دن 11بجے تک بجلی بندرہے گی ،اسکے علاوہ 16جون کو (بروزپیر) دالبندین اور چاغی گرڈاسٹیشن سے صبح7بجے سے دن 11بجے تک جبکہ اُسی روز گلستان اور یاروگرڈاسٹیشن سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔

(جاری ہے)

تاہم کیسکونے بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔