آرایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

اوگرانے جون کے لئے آرایل این جی کی نئی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا

جمعہ 13 جون 2025 22:50

آرایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیاجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ آر ایل این جی کی قیمت میں کمی جون کیلئے کی جارہی ہے ، سوئی ناردرن گیس کیلئے آرایل این جی کی قیمت میں ایک سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یوکمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 11.78ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو مقرر ہو گئی ہے،مئی کیلئے سوئی نادرن کیلئے قیمت 11.79ڈالرمقرر تھی۔سوئی سدرن کیلئے آرایل این جی کی قیمت میں بھی ایک سینٹ سے کم کی کمی کر دی گئی ، سوئی سدرن کیلئے آرایل این جی کی نئی قیمت10.85ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ، مئی کیلئے سوئی سدرن کی درآمدی ایل این جی کی قیمت10.86ڈالرمقررکی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :