پنجاب حکومت کا احسن اقدام، پنجاب کی بار کو گرانٹ دینے کا سلسلہ جاری

پنجاب کی مزید 29 بار ایسوسی ایشنز میں 11 کروڑ 75 لاکھ روپے کی گرانٹ تقسیم

جمعہ 13 جون 2025 22:50

پنجاب حکومت کا احسن اقدام، پنجاب کی بار کو گرانٹ دینے کا سلسلہ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) پنجاب حکومت کا احسن اقدام، پنجاب کی بار کو گرانٹ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کی مزید 29 بار ایسوسی ایشنز کو 11 کروڑ 75 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی گئی۔ صوبائی وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر نگرانی حکومتی گرانٹس کے چیک دئیے گئے۔ صوبائی وزیر قانون کی دعوت پر راولپنڈی ہائی کورٹ بار، اٹک، سیالکوٹ، مظفر گڑھ، بھکر، میانوالی، جھنگ، کوٹ ادو، جنڈ، چوہا سیدان شاہ، شجاع آباد، خان پور، لیاقت پور، صادق آباد، کبیر والہ، بورے والہ، دنیا پور، تونسہ، کروڑ لعل عیسن، علی پور، جتوئی، احمد پور سیال، دریا خان، کلور کوٹ، منکیرہ، ظفر وال، دیپالپور، عارف والہ اور عیسی خیل بار ایسوسی ایشنز کے عہدیدار لاہور آئے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ہائی کورٹ بار کے صدر احسن حمید کو تین کروڑ گرانٹ کا چیک دیا گیا۔ اٹک بار کے جنرل سیکرٹری کو 50 لاکھ گرانٹ کا چیک ملک حامد اختر کی موجودگی میں دیا گیا۔ سیالکوٹ بار کے صدر عرفان اللہ وڑائچ کو 50 لاکھ کا چیک ایم پی اے فیصل اکرم کی موجودگی میں دیا گیا۔ مظفر گڑھ بار کے صدر عبد القیوم دستی کو 50 لاکھ کا چیک اجمل خان کی موجودگی میں دیا گیا۔

بھکر بار کے صدر ملک محمد مجتبی کو 50 لاکھ کا چیک دیا گیا۔ میانوالی بار کے صدر شعیب خان نیازی کو 50 لاکھ کا چیک دیا گیا۔ جھنگ بار کے صدر فرید نواز کو 50 لاکھ کا چیک دیا گیا۔ کوٹ ادو بار کے صدر محمد یونس کو 50 لاکھ کا چیک دیا گیا۔ جنڈ بار کی صدر مس نگہت کو 25 لاکھ کا چیک دیا گیا۔ چوہا سیدان شاہ بار کے صدر راجہ محمد سبطین کو 25 لاکھ کا چیک ایم پی اے تنویر اسلم ملک کی موجودگی میں دیا گیا۔

شجاع آباد بار کے صدر عدیل خان کو 25 لاکھ کا چیک دیا گیا۔ خان پور بار کے صدر راؤ عبد الرؤف کو 25 لاکھ کا چیک شیخ فیاض کی موجودگی میں دیا گیا۔ لیاقت پور بار کے جنرل سیکرٹری جام خالد کو 25 لاکھ چیک ایم پی اے محمود احمد کی موجودگی میں دیا گیا۔ صادق آباد بار کے صدر عمران منور کو 25 لاکھ گرانٹ کا چیک صفدر لغاری کی موجودگی میں دیا گیا۔ کبیر والہ بار کے صدر مہر قدیر احمد کو 25 لاکھ گرانٹ کا چیک سید محمد کی موجودگی میں دیا گیا۔

بورے والہ بار کے صدر وقاص چھینہ کو 25 لاکھ گرانٹ کا چیک دیا گیا۔ دنیا پور بار کے صدر غلام مجتبی گجر کو 25 لاکھ گرانٹ کا چیک دیا گیا۔ تونسہ بار کے صدر محمد فہیم ظفر کو 25 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ کروڑ لعل عیسن بار کے جنرل سیکرٹری مصباح السلام کو 25 لاکھ گرانٹ کا چیک دیا گیا۔ علی پور بار کے صدر محمد اسماعیل کو 25 لاکھ گرانٹ کا چیک دیا گیا۔

جتوئی بار کے صدر غلام مجتبی لغاری کو 25 لاکھ کا چیک دیا گیا۔ احمد پور سیال بار کے صدر مہر شہزاد کو 25 لاکھ گرانٹ کا چیک دیا گیا۔ دریا خان بار کے صدر ملک جاوید رضا کو 25 لاکھ کا چیک دیا گیا۔ کلور کوٹ بار کے صدر رانا فاروق کو 25 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ منکیرہ بار کے صدر امیر حسن خان کو 25 لاکھ کا چیک دیا گیا۔ ظفر وال بار کے صدر پیر سید مسرور حیدر کو 25 لاکھ کا چیک ایم پی اے احمد اقبال کی موجودگی میں دیا گیا۔

دیپالپور بار کے صدر سید اسرار غنی کو 25 لاکھ کا چیک افتخار احمد کی موجودگی میں دیا گیا۔ عارف والہ بار کے صدر شکیل عالم اعوان کو 25 لاکھ گرانٹ کا چیک دیا گیا۔ عیسی خیل بار کے صدر ظفر اقبال ملک کو 25 لاکھ کا چیک دیا گیا۔صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر بار کو گرانٹ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈویڑن، ضلع کے علاوہ پہلی بار تحصیل بارز کو گرانٹس دی جارہی ہیں۔ فی میل بار روم کی تعمیر کا جلد آغاز کر رہے ہیں۔ بار ایسوسی ایشنز گرانٹ سے بار کے مسائل کو حل کریں۔ ینگ وکلائ کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز جلد کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب وکلا کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے متحرک ہیں۔ ایم پی ایز و صدور بار نے گرانٹ دینے پر سی ایم پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے برابری کی سطح پر تمام بارز کو گرانٹ دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کے شکر گزار ہیں۔ تقریب میں سیکرٹری قانون پنجاب آصف بلال لودھی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔