جائیداد کے تنازع پر 2 افراد کو قتل کرنیوالے خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار

ملزمان اور مقتولین آپس میں رشتے دار ہیں، واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے تھے

ہفتہ 14 جون 2025 13:24

جائیداد کے تنازع پر 2 افراد کو قتل کرنیوالے خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)جائیداد کے تنازع پر 2 افراد کو قتل کرنے والے 5 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق دہرے قتل کا معما حل کرلیا گیا ہے، جس میں ہڈیارہ کے علاقے میں فائرنگ کر کے 2شہریوں کو قتل کرنے والے خاتون سمیت 5ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔

(جاری ہے)

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہڈیارہ محمد سلیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے خاتون ملزمہ سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے جائیداد کے تنازع پر شہری صدیق اور جاوید کو قتل اور شہری برکت، پرویز، عامر اور نوید کو شدید زخمی کر دیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان اور مقتولین آپس میں قریبی رشتے دار ہیں اور ان کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔