گھریلو جھگڑے پر شوہر نے پتھر کے وار کر کے اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ہفتہ 14 جون 2025 13:53

گھریلو جھگڑے پر شوہر نے پتھر کے وار کر کے اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر شوہر نے پتھر کے وار کر کے اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے مطابق قتل کا واقعہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ گیٹ نمبر 5 میں پیش آیا جہاںشوہر نے گھریلو جھگڑے پر پتھر کے وار کر کے اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔