خضدار ،حاجی کامران جتک کی شہادت امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، نواب ثناء اللہ زہری

جمعہ 13 جون 2025 22:50

خضدار ،حاجی کامران جتک کی شہادت امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے خضدار میں قبائلی رہنماء حاجی کامران جتک کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات علاقے کے امن کو سبوتاڑ کرنے کی سازش ہیں نواب ثناء اللہ زہری نے اپنے جاری کردہ بیان میں حاجی کامران جتک کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انھوں نے کہا کہ خضدار سمیت جھالاوان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال نہایت تشویشناک ہے، جس پر فوری اور مؤثر حکومتی اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جھالاوان میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کیے جائیں تاکہ اس قسم کے سانحات کا تدارک ممکن ہو سکے۔