Live Updates

اسرائیل کو لگام نہ ڈالی گئی تو دنیا کا امن مجموعی طور پر خطرے میں پڑ جائے گا‘حمزہ شہباز

ایران پر صیہونی ریاست کی کھلی جارحیت عالمی قوانین کو ردی بنانے کے مترادف ہے‘ سابق وزیر اعلیٰ

ہفتہ 14 جون 2025 16:32

اسرائیل کو لگام نہ ڈالی گئی تو دنیا کا امن مجموعی طور پر خطرے میں پڑ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر صیہونی ریاست کی کھلی جارحیت عالمی قوانین کو ردی بنانے کے مترادف ہے،اسرائیل کو لگام نہ ڈالی گئی تو دنیا کا امن مجموعی طور پر خطرے میں پڑ جائے گا۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہ صیہونی ریاست کے ہاتھ غزہ کے مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں،اس مشکل اور کٹھن گھڑی میں ہماری تمام ہمدردیاں اور دعائیں ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات