gخیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس شروع ہوتے ہی لائٹ چلی گئی

جمعہ 13 جون 2025 20:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم نے جیسے ہی تقریرشروع کی تو بجلی چلی گئی ،جس کی وجہ سے کچھ دیر اجلاس ملتوی کرنا پڑا ۔تھوڑ ی دیر بعد جیسے ہی لائٹ آئی اجلاس دوبارہ شروع کردیاگیا ۔