معروف صوفی بزرگ حضرت عبد اللہ شاہ غازیؒ کا سالانہ عرس 17 جون سے منعقد ہوگا

جمعہ 13 جون 2025 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) معروف صوفی بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ غازیؒ کا سالانہ عرس مبارک 17 جون منگل سے 19 جون بروز جمعرات تک ان کے مزار مقدس واقع کلفٹن کراچی میں منعقد ہو گا۔ عرس کے لئے فول پروف انتظامات مکمل کر لئیے گئے ہیں۔ یہ اعلان ایڈیشنل کمشنر کراچی سید غلام مہدی شاہ نے کمشنر آفس میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایس ایس پی ساوتھ مہظور علی، ایس ایس پی ٹریفک ساوتھ سہائے عزیز ،مزار کے منیجر پنوں خان ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان،اے سی ہیڈ کوارٹر رابعہ سید،کے ایم سی ،کے ڈبلیو ایس سی کے افسران،ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ایم ڈی طارق علی نظامانی،کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ ،ڈی ایچ او ساتھ ،محکمہ اوقاف کے ای کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر نیاجلاس کے شرکا سے فردا فردا بریفنگ لی اور شرکا کو ہدایت کی کہ عرس کے بے مثال انتظامات کئے جائیں زائرین کو ہر قسم کی سہولیات جس میں پانی،ٹوائلیٹ، لنگر اور سیکوریٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں انہوں نے مزار کے منیجر پنوں خان کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی مسئلے کے حل لئیے کمشنر کراچی کے کنٹرول روم سے رابطہ کریں انھوں نے کہا کہ دور ان عرس کسی قسم کی چارج پارکنگ نہیں ہوگی اس موقع پر ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ایم ڈی طارق علی نظامانی نے کہا کہ ایس ایس ڈبلیو ایم بی نے صفائی ستھرائی کے لئے ہر قسم کے انتظامات کئے ہیں اور زائرین کو صفائی کے مسئلے پر کوئی شکایت نہیں ہوگی SSP ساوتھ نے کہا کہ پولیس شب وروز عرس کے مقام پر موجود ہو گی اور پولیس نے تمام سیکورٹی سمیت ہر قسم کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں SSP ٹریفک سہائے عزیز نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کایقین دلایا۔

(جاری ہے)

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ ، کے ڈبلیو ایس سی ،کے ایم سی، کے الیکٹرک نے بھی عرس کے انتظامات کے لئے بہترین کارکردگی کا یقین دلایا میٹنگ کے اختتام پر غلام محمد خان نے دعائے خیر کرائی ۔