شمالی وزیرستان میںفائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

جمعہ 13 جون 2025 20:20

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈی پی اوشمالی وزیرستان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ محمد خیل گائوں میں پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ڈی پی او نے بتایا کہ پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کی ہے،واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔جاں بحق چاروں افراد کی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔