`6 ڈاکٹروں کو دیئے گئے ریلیف میں 24 جون تک توسیع

جمعہ 13 جون 2025 20:25

&لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ میںہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف حکومتی کارروائی، پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ سے برطرفی کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر شعیب نیازی سمیت 6 ڈاکٹروں کو دیئے گئے ریلیف میں 24 جون تک توسیع کر دی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاء افسراپنی ایک عزیزہ کے انتقال کے باعث چھٹی پر ہیں، استدعا ہے کہ عدالت جواب جمع کروانے اور بحث کے لئے مہلت دے دے۔