پی ٹی وی ملازمین کو پنشن کی ادائیگی بروقت نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

جمعہ 13 جون 2025 20:25

}لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پی ٹی وی ملازمین کو پنشن کی ادائیگی بروقت نہ کرنے پر پی ٹی وی ڈائریکٹر ایڈمن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سرکاری وکیل کے جواب کی روشنی میں نمٹا دی۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ پی ٹی وی کے پاس اس وقت پیسے نہیں ہیں، جیسے ہی پیسے آتے ہیں تو ادائیگی کردیں گے۔