ؔغدیر تکمیل دین کا اعلان ا ورعید ہے، غدیر فقط ایک دن نہیں بلکہ مکمل نظام دین ہی: مولانا ضیاء الحسن نجفی

ٰاعلا ن غدیر کے دن رسول اکرمؐ نے تکمیل دین کا ضابطہ بیان کیا، خطبہ جمعہ علی مسجد جامعتہ المنتظر

جمعہ 13 جون 2025 20:25

o لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے مولانا ضیاء الحسن نجفی نے کہا ہے کہ غدیر تکمیل دین کا اعلان اورا تمام نعمت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غدیر فقط ایک دن نہیں بلکہ مکمل نظام دین ہے،جشن غدیر اسلام کی سب سے بڑی عید ہے جسے عید الاکبر کہا گیا ہے۔ اعلا ن غدیر کے دن رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تکمیل دین کا ضابطہ بیان کیا۔

اب ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہم کہیں اپنے دنیاوی امور میں نظام غدیر کے خلاف تو نہیں چل رہے ۔ اگر ہم مزاجاً غدیری نظام والے نہیں تو پھر ہمیں 18 ذی الحجہ کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آیت کریمہ یا ایھا الرسل بلغ ۔۔۔کی تفسیر عیاشی میں حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہہ سے روایت نقل ہے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ غدیر کے اختتام پر حضرت علی علیہ السلام کا ہاتھ بلند کر کے تین بار کہا من کنت مولاہ فھٰذعلی مولاہ اور پھر آخر میں کہا جو علیؑ سے دشمنی رکھے ،وہ میرا دشمن اور جو علیؑ سے محبت رکھے وہ میرا محب ہے۔

(جاری ہے)

اوراے اللہ! جو علیؑ سے دشمنی رکھے تو بھی اس سے دشمنی رکھ اور جو علی سے محبت رکھے تو بھی اس سے محبت رکھ اور جوعلی علیہ السلام کو رسوا کرے ، تو اسے ر سوا کر۔ان کا کہنا تھا کہ غدیر کے خلاف سازشیں اسی وقت شروع ہو گئی تھیں جب پاک پیغمبر میدان غدیر میں اسی جگہ موجود تھے جہاں ولایت علی کا اعلان ہوا۔

متعلقہ عنوان :