wسیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کا کنٹرول روم کا دورہ

پ*عیدالاضحی کے ایام میں 24 گھنٹے فرائض ادا کرنیوالی ٹیم کو شاباش دی ح*7 روز میں 200 سے زائد شکایات کا اندراج اور بروقت رپورٹ کیا گیا، بریفنگ =صوبہ بھر میں بنیادی اشیائ خورونوش کی طلب و رسد اور پیشگی سپلائی چین بارے سسٹم فعال کردیا گیا ہے، سیکرٹری پرائس کنٹرول

جمعہ 13 جون 2025 20:25

٪لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کنٹرول روم کا دورہ کیا،ڈپٹی سیکرٹری کماڈیٹیز ڈاکٹر خالد نعیم نے کنٹرول روم کی کارکردگی بارے آگاہ کیا، عیدالاضحی کے ایام میں 24 گھنٹے فرائض ادا کرنیوالی ٹیم سے ملاقات میں سیکرٹری پرائس کنٹرول نے تین شفٹوں میں بہترین کارکردگی پر ٹیم کو شاباش دی،7 روز میں 200 سے زائد شکایات کا اندراج اور بروقت رپورٹ کیا گیا، متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور محکمے کے افسران کو شکایات بھجوائی گئیں، سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی کیخلاف مانیٹرنگ کا مربوط نظام لایا جارہا ہے، صوبہ بھر میں بنیادی اشیائ خورونوش کی طلب و رسد اور پیشگی سپلائی چین بارے سسٹم فعال کردیا گیا ہے، سیکرٹری پرائس کنٹرول نے بہتر کارکردگی پر ٹیم ممبران میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے،بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں عبد الرحمان ،غیاث الدین، شاہ خاور جیکب،محمد نعمان، خالد ستار اور اسامہ چودھری شامل تھے۔