کھاریاں، منشیات فروشوں ،ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف کارروائیاں جاری ،3ملزمان گرفتار

جمعہ 13 جون 2025 21:00

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ،3ملزمان گرفتار، چرس،شراب اورپسٹل30بوربرآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ڈاکٹرممتاز احمد میکن کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ سٹی سرائے عالمگیر سجاد اعظم بھٹی نیاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئی2ملزمان گرفتار کر لیے۔گرفتار ملزمان میں حمزہ رشید سے پسٹل30بور اور احتشام سی1بوتل ولائیتی شراب برآمدکرلی۔جبکہ ایس ایچ او بولانی خالد محمودنیبھی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالغفارکوگرفتارکرکے 560گرام چرس برآمدکی ہے۔پولیس نے گرفتارملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :