اغواء اور زیادتی کے تین مختلف مقدمات میں ملزمان کو قید و جرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں

جمعہ 13 جون 2025 21:00

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) ایڈیشنل سیشن جج نے اغواء اور زیادتی کے تین مختلف مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو عمرقید اور -2 لاکھ روپے جرمانہ ساڑھے 12 ،بارہ سال قید اور ,50پچاس ہزار روپے جرمانے کا حکم دے دیا ایڈیشنل سیشن جج ندیم عباس ساقی نے تھانہ فرید نگر کے مقدمہ اغواء اور زیادتی کافیصلہ سناتے ہوئے ملزم ندیم عرف کاکا کو عمر قید اور دولاکھ روپے ہرجانے کا حکم دے دیا جبکہ تھانہ ڈلوریام اور تھانہ صدر کے الگ الگ زیادتی کے مقدمہ میں ملزمان شہروز اقبال اور ارشاد کو ساڑھے بارہ ،بارہ سال قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے کا حکم دے دیا تھانہ فریدنگر میں مقدمہ نمبر123/23 ، تھانہ ڈلوریام میںمقدمہ نمبر436/24 اور تھانہ صدر میں مقدمہ نمبر304/23 درج ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :