ڈاکوئوں نے میڈیکل سٹور محنت کش کے بیٹے ،طالب علم ودیگرسے نقدی، موبائل لوٹ لئے

جمعہ 13 جون 2025 21:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ڈاکووں نے میڈیکل سٹور محنت کش کے بیٹے اور طالب علم سے دو لاکھ 12ہزار وپے نقدی موٹر سائیکل اور دو موبائل چھین کر لے گئے۔مین نو ر شاہ روڈ سوتی ٹاؤن میں میڈیکل سٹور رات ساڑھے دس بجے تین ڈاکو دوکاندار زوہب حسن سے نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے موبائل گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

چک 110سات آر میں عبدالرزاق محنت کش کے بیٹے عمر درازسے دو ڈاکو وں نے موٹر سائیکل 2907کے ڈبلیو ایم پستول دکھا کر چھین لی۔

غربی بائی پاس کے ایف سی پر ایک طالب علم محمد حسن وقار سے موبائل 62ہزار روپے ڈاکو لے گئے ۔پولیس فرید ٹاؤن، صدر چیچہ وطنی ،غلہ منڈی نے زوہب حسن ،عبدالرزاق اورمحمد حسن وقار کی مدعیت میں تین مقدمات 392، 382ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :