شور کوٹ، عدالت نے منشیات مقدمے میں ملزمان کو بری کردیا

جمعہ 13 جون 2025 21:00

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)رانا سہیل طارق صاحب ایڈیشنل سیشن جج شورکوٹ نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا اور ندیم انور ولد خورشید انور سکنہ شورکوٹ کینٹ کو بری کر دیاتفصیلات کے مطابق مورخہ 6-6-2024 تھانہ شورکوٹ کینٹ نے ندیم انور ملزم کو سابقہ مقدمات میں ریکارڈ یافتہ سزا یافتہ ہونے کی بنا پر ملزم کو ہاکی گراونڈ کے سامنے سے گرفتار کر کے اس پر مبینہ طور پر تقریبا آڑھائی کلوگرام چرس کی برآمدگی ظاہر کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 197/24 بجرم 9C.C.N.S.

(جاری ہے)

A تھانہ شورکوٹ کینٹ میں درج کر دیا اور اس کے خلاف چالان برائے سماعت بعدالت جناب رانا سہیل طارق ایڈیشنل سیشن جج شورکوٹ میں بھجوایا مقدمہ تقریبا 1 سال تک زیر سماعت رہا اس دوران پراسیکیوشن نے 5 کس گواہان کو پیش کیا اور PFSA کی پازیٹو رپورٹ بھی داخل عدالت کی دوران سماعت وکیل صفائی رانا محسن رضا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ شورکوٹ نے پراسیکیوشن کی شہادت کو شکوک کا پلندہ اور جھوٹ پر مبنی ثابت کر دیا گزشتہ روز مورخہ 11-6-2025 کو بعدالت جناب رانا سہیل طارق اڈیشنل سیشن جج شورکوٹ نے ہر دو فریقین کے وکلائ کے دلائل سننے کے بعد ملزم ندیم انور کو بری کر دیا۔