ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر چارباغ میں کسانوں ،زمینداروں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 13 جون 2025 21:00

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی ہدایت پر تحصیل چارباغ میں کسانوں اور زمینداروں کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر چارباغ منیر خان حلیمزئی کی زیر صدارت سروس ڈیلیوری سنٹر میں منعقدہ کچہری میں زراعت، ریونیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔کسانوں نے زراعت سے متعلق شکایات اور تجاویز پیش کیں، جن میں سے متعدد مسائل موقع پر حل کیے گئے، جبکہ دیگر کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں۔ عوامی حلقوں نے اس اقدام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :