سکھر انتظامیہ باالخصوص منتخب عوامی نمائندگان کی عدم دلچسپی ، شہرمیں جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے

سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، شہریوں کو آمد رفت میں مشکلات کا سامنا، شکایات کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں ، شہریوں کا شکوہ

جمعہ 13 جون 2025 21:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) سکھر انتظامیہ باالخصوص منتخب عوامی نمائندگان کی عدم دلچسپی ، شہرمیں جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، شہریوں کو آمد رفت میں مشکلات کا سامنا، شکایات کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں ، شہریوں کا شکوہ ، صوبائی وزیر بلدیات سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر انتظامیہ بلخصوصی بلدیاتی و عوامی نمائندگان کی عدم دلچسپی و ٹھیکیداروں کی و افسران کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپروائی اور منتخب نمائندگان کی عدم دلچسپی کے باعث سکھر شہر میں جاری ترقیاتی ، نکاسی و فراہمی آب کے منصوبوں کے کام مکمل نہیں ہو سکے ہیں،شہر کے مختلف علاقوں پرانہ سکھر ، نمائش ، قریشی گوٹھ ، نیو پنڈ ، گڈانی پھاٹک روڈ ، بھوسہ لائن روڈ سمیت دیگر علاقوں میں نکاسی و فراہمی کے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار نظر آرہے ہیںسڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں نالیوں اور گٹروں سے نکلنے والا گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں سمیت وہاں سے گزرنے والے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں کے مطابق شکایات کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔نکاسی آب کے نظام کی درستگی کیلئے ترقیاتی کام مکمل کرنے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جس کی وجہ علاقہ مکین پریشان حال زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیںواضع رہے کہ پرانہ سکھر کے مختلف علاقوں میں خطیر رقم سے نکاسی و فراہمی آب کی ڈالی جانیوالی لائن کا کام ٹھیکیدار اور سرکاری افسران کی نااہلی اور سست روی اختیار کرنے کی وجہ سے ابھی تک مکمل نہیں ہوسکی ہے ، متاثرہ علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر بنیادی و بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :