لیاقت علی جاگیرانی کی گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر پسٹل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش

جمعہ 13 جون 2025 21:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)تھانہ دبر روہڑی کی حدود میں جاگیرانی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوان لیاقت علی جاگیرانی نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر گھر میں موجود پسٹل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر نے کی کوشش کی ، فائرنگ کی آواز سن کر اہلخانہ جاگ گئے اور انہوں نے فوری طور پر زخمی کو علاج کیلئے تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا بعد ازیں اسے تشویشناک حالت میں سکھر سول اسپتال روانہ کیا تاہم نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے دم توڑ گیا ، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق نوجوان نے گھریلوں پریشانیوں کے سبب خود کشی کی ہے ، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور علاقے میں سوگ کی فضاء پھیل گئی ۔