lکلر کہار: دو مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق ، 30زخمی

جمعہ 13 جون 2025 21:00

کلر کہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)کلر کہار کے علاقوں میں دو مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق جبکہ 30زخمی ہو گئے پہلا حادثہ اس وقت پیش آیا جب سرگودہا سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ کلر کہار کے قریب دربار ہو باہوالمعروف موراں والی سرکار کے قریب خطرناک موڑ میں گہری کھائی میں جا گر ی حادثے کے نتیجے میں چاربچوں دو خواتین سمیت 38مسافر زخمی ہو گئے جبکہ ایک مسافر جان کی بازی ہار گیا کوچ میں 28مسافروں کی گنجائش تھی عینی شاہدین اور مسافروں کے مطابق کوچ میں 45سے زائد مسافروں کو سوار کیا گیا تھا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تحصیل انتظامیہ ریسکیو1122موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا گیا دوسرے حادثے میں اسلام آباد سے لاہور جانے والی کار کو بلکسر کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں 4افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی کار میں سوار19سالہ عاطف احمد،24سالہ سید عصمت اللہ35سالہ رضا علی اور 30سالہرضوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے زخمیوں میں 22سالہ عرفان اور29سالہ فہیم شامل ہیں ریسکیو1122نے ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا کار سواروں کا تعلق لاکانہ سے ہے