شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعہ 13 جون 2025 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) قائدآباد پولیس نے لانڈھی کے علاقے مجید کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے 4مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور رائونڈز برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان میں جمشید، جنید، گلفام اور محمد ربان شامل ہیں۔پولیس نے فائرنگ کی آوازیں سن کرجب چھاپہ مار تو ملزمان ہوائی فائرنگ میں مصروف تھے،ہوائی فائرنگ نہ صرف قانونا جرم ہے بلکہ یہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :