ضلعی انتظامیہ ،سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی،وزن میں کمی ،غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالے 31افراد کو گرفتار

جمعہ 13 جون 2025 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس دوران سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی،وزن میں کمی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 31 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین نے سب ڈویژن سٹی میں ڈیری فارمز اور ملک شاپس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیے۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)سعد کلیم ظفر نے تندوروں، قصائیوں اور منی پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی11 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیے۔ اس کے علاؤہ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے سب ڈویژن صدر میں کاروائی کرتے ہوے 10 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :