ڈیرہ مراد جمالی ،نامعلوم مسلح ڈاکو پٹرول پمپ کے منشی سے نقدی لوٹ کرفرار

جمعہ 13 جون 2025 21:30

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب مسلح افراد منی پیٹرول پمپ کے منشی سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی صدر پولیس تھانے کی حدود عبداللہ شاہ ٹاون میں منی پیٹرول پمپ الحسان کے منشی ندیم بھنڈ سے مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :