اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکول لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے،گھنور علی لغاری

جمعہ 13 جون 2025 22:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) اسکولوں سے باہر بچوں کو کوور کرنے اور اسکول لانے کیلئے لاڑکانہ کہ کیڈٹ کالج ڈوکری کے آڈیٹوریم ہال میں ریجنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈویژن لاڑکانہ کے پانچوں اضلاع سمیت دادو کے اسکولز پارٹنرز اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے افسران اظہر علی کھوکھر، شعیب بھٹو نے شرکت کی۔

ریجنل کانفرنس میں مہمان خاص طور مینیجنگ ڈائریکٹر گھنور علی لغاری، ڈائریکٹر پلاننگز اینڈ پروگرامز نثار بھابھن اور ڈپٹی ایم ڈی میڈم شاہ پاراہ نے بھی شرکت کی اور ریجنل ڈائریکٹر ریجن لاڑکانہ دلشاد احمد پیرزادو نے افسران کو خوش آمدید کیا۔اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر سیف گھنور علی لغاری نے اسکولز آپریٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکولز پارٹنرز بڑی محنت سے اپنے اپنے علاقوں میں مفت و معیاری تعلیم سندھ حکومت کے تعاون سے مہیا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی سخت ہدایات ہیں کہ اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکول لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے اور کسی بھی چیز کی ضرورت ہو۔براہ راست ہم سے معاونت کی جائے سندھ بھر میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اسکولز میں ہر بنیادی سہولیات اسکول میں موجود ہونی چاہیے جیسے اسکول آنے والے بچے دل و جان اسکول آئیں اور تعلیم حاصل کریں آپریٹرز کے ایک سوال کے جواب میں ایم ڈی گھنور لغاری کا کہنا تھا کہ سبسڈی کا ریٹ جلد روائیز ہوگا سمری بورڈ پر گورننس میں پراسیس میں ہے انشاء اللہ جلد سبسڈی ریٹ کو بڑھایا جائے گا۔

جبکہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ پروگرامز نثار بھابھن کا کہنا تھا کہ سیف کے ہر اسکول میں ہر بنیادی سہولیات ہونی چاہیے سیف کے اسکولز نے اپنا ایک معیار بنایا ہے عوام کا ادارے پر ٹرسٹ ہے آپریٹرز ہر ممکن کوشش کریں گرلز ایجوکیشن اور آوٹ آف اسکولز چلڈرین کو کوور کیا جائے، جیسے ہر بچہ تعلیم سے آراہستہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :