Live Updates

چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت

ہم بے گناہ شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے فوری طور پر کشیدگی میں کمی اور پرامن حل کا مطالبہ کرتے ہیں،روبینہ خالد

ہفتہ 14 جون 2025 03:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم بے گناہ شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے فوری طور پر کشیدگی میں کمی اور پرامن حل کا مطالبہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں روبینہ خالد نے کہاکہ ایران پر حملہ ایک قابل مذمت عمل ہے جس کی عالمی سطح پر مذمت کی جاتی ہے، ہم بے گناہ شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے فوری طور پر کشیدگی میں کمی اور پرامن حل کا مطالبہ کرتے ہیں۔

روبینہ خالد نے کہاکہ ہمارے خیالات ایران کے عوام کے ساتھ ہیں، ہم مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے سفارتی بات چیت کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم پرسکون، تحمل اور جوابدہی پر زور دیتے ہیں، عالمی برادری کو خطے میں استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے پرامن حل کی حمایت کے لیے متحد ہونا چاہیے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات