نظر بندی کیس پر لاہور ہائیکورٹ کا نیا لارجر بنچ تشکیل

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ 19جون کو سماعت کرے گا

ہفتہ 14 جون 2025 16:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) نظر بندی کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا نیا لارجر بنچ تشکیل دیدیا گیا ۔پانچ رکنی لارجر بنچ 19جون کو کیس کی سماعت کرے گا، لارجر بنچ کی سربراہی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کریں گی جبکہ بنچ میں جسٹس چودھری اقبال، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس امجد رفیق بھی شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں جسٹس خالد اسحاق کی معذرت کے باعث سابقہ لارجر بنچ تحلیل ہو گیا تھا، اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے نظر بندی کے قانون سیکشن 3کو معطل کیا تھا جسے پنجاب حکومت نے چیلنج کر رکھا ہے۔

عدالت نے تمام فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کر لیا اور یہ کیس بنیادی حقوق اور حکومتی اختیارات کے درمیان توازن کے حوالے سے ایک اہم قانونی پیشرفت تصور کیا جا رہا ہے۔