ڈینٹل سرجن کی 200اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان

ہفتہ 14 جون 2025 16:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) ڈینٹل سرجن کی 200اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے نتائج جاری کر دیئے،ریونیو اور محکمہ لائیوسٹاک کی اسامیوں کیلئے بھی تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے 2مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ بورڈ آف ریونیو میں اسسٹنٹ کی 2اسامیوں کے لئے 10امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ۔ کمشنر آفس بہاولپوربورڈ آف ریونیو میں اسسٹنٹ کی 3اسامیوں کے لئے 17امیدواروں کو تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ڈینٹل سرجن ، ڈیمونسٹریٹر اور رجسٹرار کی 200 اسامیوں کے لئے 717امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ۔ ان میں اوپن میرٹ کی 140، خواتین کوٹہ کی 36، خصوصی افراد کی 14، اور اقلیتی کوٹہ کی 10 اسامیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :