راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 7 افراد گرفتار

ہفتہ 14 جون 2025 16:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 1 کلو 300 گرام چرس اور 43 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ صدر واہ کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 780 گرام چرس برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ کہوٹہ پولیس نے ایک اور شخص کو دھر لیا اور اس سے 520 گرام چرس قبضے میں لی گئی۔ ادھر واہ کینٹ پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے 28 لیٹر شراب برآمد کی جب کہ وارث خان پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 10 لیٹر شراب برآمد کی۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم سے 5 لیٹر شراب برآمد کی۔ ڈویژنل ایس پیز نے اس حوالے سے کہا کہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانے کے لیے منشیات فروشوں او شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :