ایک بوند خون زندگی بچا سکتی ہے، جینے کا حق دے سکتی ہے ،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

ہفتہ 14 جون 2025 16:56

ایک بوند خون   زندگی بچا سکتی ہے،   جینے کا حق دے سکتی ہے ،گورنر خیبرپختونخوا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عالمی بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک بوند خون کسی کی زندگی بچا سکتی ہے، کسی ماں کی گود اجڑنے سے بچ سکتی ہے اور کسی بچے کو جینے کا حق دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج میں ان تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرکے انسانی جانیں بچانے کا عظیم فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خون کا عطیہ ایک ایسا عمل ہے جو نہ صرف انسانی ہمدردی کا مظہر ہے بلکہ معاشرتی یکجہتی اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بلڈ ڈونیشن کی اہمیت کو سمجھیں اور باقاعدگی سے خون عطیہ کرنے کو اپنی سماجی ذمہ داری سمجھیں۔ صحت مند افراد کے لیے خون عطیہ کرنا نہ صرف محفوظ ہے بلکہ انسانی خدمت کا سب سے نفع بخش ذریعہ بھی ہے ، انہوں نے کہا آج کے دن ہم یہ عہد کریں کہ ہم خون عطیہ کر کے نہ صرف زندگیاں بچائیں گے بلکہ ایک صحت مند، پرامن اور باہمی ہمدردی پر مبنی معاشرہ تشکیل دیں گے۔

متعلقہ عنوان :