ڈی جی پی ایچ اے کی زیر صدارت پی ایچ اے افسران کا اجلاس

ہفتہ 14 جون 2025 16:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (ڈی جی پی ا یچ اے) سرگودھا چوہدری محمد ارشد کی زیر صدارت نے شہر کی بیوٹیفکیشن سے متعلق جاری منصوبوں اور آئندہ اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے پی ایچ اے افسران کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ہفتہ کو منعقدہ اجلاس میں شہر میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں گرین ایریاز کی بحالی، سجاوٹی پودے اور پھولوں کی آرائش ، سایہ دار درختوں کی شجرکاری اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب شامل تھی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرگودھا شہر کو ماڈل گرین سٹی بنانے اور بیوٹیفکیشن کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھراء اور خوبصورت ماحول میسر آ سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹس، پارکس، چوراہوں اور سڑکوں کے اطراف میں گھاس، موسمی پھول اور سایہ دار درخت لگانے کا عمل فوری شروع کیا جائے۔ چوہدری محمد ارشد نے ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کو مزید آگے بڑھایا جائے اور تمام گرین بیلٹس کی فوری بحالی یقینی بنائی جائے نیز پارکوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے روشنی کے مناسب انتظامات،صفائی کی صورتحال کی بہتری، نشستوں اور جھولوں کی مرمت اور پودوں کی افزائش کو ترجیح دی جائے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور ماحولیاتی بہتری حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے لہذا اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :