نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں گارمنٹس مینوفیکچرنگ کے فائنل ایئر کے طلباء کے تھیسز کی نمائش

ہفتہ 14 جون 2025 16:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی (این ٹی یو) کے شعبہ گارمنٹس مینوفیکچرنگ پروگرام کے فائنل ایئر کے طلباء نے یونیورسٹی میں منعقدہ نمائش میں اپنے اختراعی منصوبے پیش کیے جس میں تخلیقی صلاحیتوں، تکنیکی مہارتوں اور صنعت کے لیے تیار حل کو اجاگر کیا گیا۔ اس پروگرام میں پائیدار فیشن سے لے کر ہائی پرفارمنس ٹیکسٹائلز تک کپڑوں کے ڈیزائنوں کی ایک وسیع رینج دکھائی گئی جس سے طلباء کی علم کو عملی دنیا کے ساتھ جوڑنے کی صلاحیتوں کا اظہار ہوا۔

(جاری ہے)

فیکلٹی اراکین اور صنعت کے ماہرین پر مشتمل جیوری نے منصوبوں کی اصلاح، فعالیت اور پیشہ ورانہ تکمیل کے متعلق اپنی اپنی رائے دی اور طلباء کے کام کی تعریف کی۔ پروجیکٹ کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فاطمہ افتخار اور سیکشن کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اقصیٰ عمران تھیں۔اس موقع پر شعبہ ٹیکسٹائل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرمین ڈاکٹر حفصہ جمشید نے کہا کہ یہ نمائش این ٹی یو کے ٹیکسٹائل کے شعبے میں مستقبل کے انجینئرز کی تربیت کے عزم کی عکاس ہے۔ ہم گارمنٹس کے طلبا کو بااختیار بنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے آئیڈیاز کو حقیقی رنگ دے کر اکیڈمیا اور انڈسٹری کی ضروریات کے درمیان فاصلے کو پُر کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :