
ایف ڈی اے نے جائیدادوں کے اونر شپ کلیئرنس سرٹیفکیٹس کے رئیل ٹائم اجراء میں پنجاب بھر میں سرفہرست ہونے کا اعزاز حاصل کرلیاہے،محمد آصف چوہدری
ہفتہ 14 جون 2025 17:41
(جاری ہے)
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبداللہ نور و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ایف ڈی اے کی سروسز تیز رفتار فراہمی کے لئے پرعزم ہیں اس سلسلے میں متعدد اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں چار رہائشی کالونیوں ایف ڈی اے سٹی، سرسید ٹاؤن، عوامی کالونی، گلستان کالونی نمبر1 اور 2 کی پراپرٹیز کے اونر شپ کلیئرنس سرٹیفیکٹس کے اجراء کے بعد مزید تین رہائشی کالونیوں ناظم آباد، گلشن کالونی اورملت ٹاؤن کے جائیداد مالکان کو یہ سہولت میسر آئیگی جبکہ یکم جولائی 2025 سے بقایا دس رہائشی کالونیوں کی جائیدادیں اس سسٹم میں شامل ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اونر شپ کلیئرنس سرٹیفکیٹس کے حصول کے لئے اب درخواست گزاروں کو بار بار دفتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے اس سلسلے میں درخواست دھندہ کو بیک وقت تمام شعبوں کی رپورٹس اور آن لائن پے منٹ کے فوری بعد یہ سرٹیفکیٹ جاری ہوجائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے اقدامات کے تحت جائیداد مالکان آن لائن اپلائی کر کے گھر بیٹھے اونرشپ کلیئرنس سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں گے۔ اس موقع پر رئیل ٹائم اجراء کے بعد اونرشپ کلیئرنس سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والے درخواست گزاروں نے سروس ڈیلیوری کے حوالے سے ایف ڈی اے کے جدید اقدامات کے تحت تیز رفتار سروس ڈیلیوری کو سراہا اور کہا کہ انہیں درخواست جمع کرانے کے فوری بعد اونرشپ سرٹیفکیٹ جاری کرنا قابل ستائش اقدام ہے جسکی بدولت انہیں بے حد ریلیف حاصل ہوا ہے۔مزید قومی خبریں
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
تمام پاکستانی شہری اپنی نقل وحرکت محدود رکھیں، بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کی ہدایت
-
ایف بی آرکا یکم جولائی سے ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ میں تیزی لانیکا فیصلہ
-
قائمہ کمیٹی کی مزدور کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار مقرر کرنے کی سفارش
-
450 پاکستانی زائرین کو انخلا کےلئے سہولت فراہم کی گئی۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
-
بھارت کی دوغلی سفارتکاری، شنگھائی تعاون کانفرنس میں ایران کا ساتھ دینے سے انکار
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان
-
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
-
ایران اسرائیل کشیدگی، صرف 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ
-
وفاق نے تمام ترقیاتی منصوبے سندھ کو واپس نہ کیے تو پیپلزپارٹی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی، مراد علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.